منگلورو:17/مارچ (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے پکوان گیس میں مسلسل اضافہ کئے جانے کے خلاف دکشن کنڑا کانگریس کی شعبہ خواتین کی طرف سے جمعہ کو انوکھے انداز میں احتجا ج کیا۔
دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو کانگریس شعبہ خواتین کی کارکنان جمع ہوکر وہیں چولھا جلا کر دودھ میں چائے بنا کر پیتے ہوئے پکوان گیس قیمتوں کے اضافے کی مخالفت کی۔ احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے دکشن کنڑا ضلع کانگریس کے کارگزار صدر ابراہیم کوڈیجال نے کہاکہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پکوان گیس میں لگاتار اضافہ کرتے ہوئے عورتو ں کی خوشحالی کو چھین لیا ہے، جس کی ہم کڑی مذمت کرتے ہیں۔ احتجاج کی قیادت کانگریس شعبہ خواتین کی صدر شالیٹ پنٹو ، سابق مئیر ہلڈا الوا، جیسنتا ڈیسوزا وغیرہ موجود تھیں۔